کراچی :عزیز آباد ، گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

 

کراچی میں عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔ چار فائر ٹینڈر ، ایک باوزراور ایک سنارکل نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ، آگ بجھانے کی کوشش میں کارخانے کے تین ملازمین جھلس کر زخمی ہوئے ۔ آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد کے بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کے کارخانے میں پراسرار طور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی ۔ آگ بجھانے اور جان بچانے کی کوششوں میں تین فیکٹری ملازمین جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ فائربریگیڈ کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع چھ بجکر پانچ منٹ پر موصول ہوئی ۔ فوری طور پر دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کی گئیں ۔ آگ کی شدت دیکھ کر مزید دو فائر،ٹینڈرز ، ایک باوذر اور ایک ٹینکر روانہ کیا گیا ۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانےکے لنے راستہ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گتہ ، مشینری اور دیگر سامان جل گیا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.