کراچی :کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرز سمیت 17 گرفتار

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر اور گینگ وار کارندوں سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ لیاری میں پولیس مقابلہ ، گینگ وار غفار ذکری گروپ کا کارندہ مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں ملوث ملزم راحیل کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ وہ ملزم عاصم کیپری کا قریبی ساتھی ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔ ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار غفار ذکری گروپ کا کارندہ مارا گیا ۔ دوسری جانب اورنگی طوری بنگش چوکی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی وردیاں پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے پانچ رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ ان سے اسلحہ ، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیا برآمد ہوئیں ۔ عوامی کالونی پولیس نے دو سٹریٹ کرمنلز اور مفرور ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ مومن آباد اور گلشن پولیس نے گینگ وار کے دو ملزمان سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.