Breaking News

شہری کی زمین پر قبضے کا الزام ، خورشید شاہ الیکشن کمیشن طلب

 

) الیکشن کمیشن نے شہری کی زمین پر قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو طلب کر لیا ، 19 جون تک ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی درخواست پر قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ درخواست گزار نے شکایت کی تھی کہ خورشید شاہ غنڈوں کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ریونیو افسران پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے اپنا موقف انیس جون تک پیش کریں ، بصورت دیگر خورشید شاہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved