Breaking News

38 مردے زندہ ہو گئے!

 

ایک رپورٹ کے مطابق مردہ خانے میں کیٹ ایلیٹ نامی عورت ٹھنڈ سے برف کی مانند جمی ہوئی تھی کہ اچانک اس میں زندگی کے آثار نمودار ہوئے۔ مردہ خانے میں موجود شخص گھبرا گیا۔ ڈاکٹروں کو بلایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ زندہ ہے۔ 51 سالہ بوڑھی عورت سرد خانے میں رکھی گئی اس کے پاؤں کے ساتھ اس کا نام جینین اول کووچ لکھ دیا گیا۔ مردہ خانے میں 24 گھنٹے پڑے رہنے کے بعد اس میں زندگی کے آثار مرتب ہوئے۔ ایک مرتبہ پھر مردہ خانے میں کھلبلی مچ گئی کہ مردہ زندہ ہو گیا۔ اس صورتحال سے سبھی پریشان ہو گئے۔ 2001ء میں اسی قسم کا ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا تھا جب 66 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے مر گیا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں نے موت کی تصدیق کر دی۔ سرٹیفکیٹ اس کے پاؤں سے لٹکا دیا گیا۔ وہ سٹریچر پر بے سدھ پڑا تھا تاہم ابھی اس کی موت کے اعلان کو 10 منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک اس کی سانسیں چل پڑیں۔ 2014ء میں 78 سالہ بڑھیا بھی اسی طرح اچانک زندہ ہو گئی تھی۔ نرس نے اس کی نبض دیکھ کر اسے مردہ قرار دے دیا جس کے بعد وہ 24 گھٹنے مردہ خانے میں مردہ پڑی رہی۔ اگلے روز عملہ جب وہاں آیا تو ہلکی سی جنبش محسوس ہوئی۔ ڈاکٹروں کو بلایا گیا تو مردہ عورت زندہ ہو چکی تھی۔ ’ایک کپ چائے لاؤ‘‘ یہ اس کی پہلی آواز تھی۔  عجیب خبریں:-38 مردے زندہ ہو.
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved