بنی گالہ اراضی کی خریداری :جمائما کو رقم منتقلی کی رسیدیں مل گئیں

کپتان کو سکھ کا سانس آ گیا ، جمائما کو رقم منتقلی کی 15 سال پرانی تمام رسیدیں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بیوی نے کپتان کی مشکل آسان کر دی ، عمران کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال پرانے تمام دستاویز مل گئے ، خود کو عدالت میں بے گناہ ثابت کریں ، اب جائیں اور اصل چوروں کو پکڑیں۔ واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کے سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ، عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلیے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگا ، جمائما نے بھی کپتان کو ریکارڈ کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔ –

Finally tracked down 15 yr old bank statements to prove Imran Khan money trail/ innocence in court. Now please go after the real crooks…

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.