لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ نوٹس پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق کی جانب سے بھجوایا گیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ مریم نواز 15 روز کے اندر قانونی نوٹس کا جواب دیں۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھیج کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور نعیم الحق کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ –
Leave a Reply