آج حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لئے آئے تو اپنے ہمراہ دستاویزات بھی لائے۔ طویل پیشی کے دوران نماز جمعہ اور کھانے کا بھی وقفہ ہوا۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد حسن نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تو لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ حسن نواز نے کارکنوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا۔ حسن نواز پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب حسین نواز کو بھی چوتھی پیشی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں ہفتے کے روز طلب کیا گیا ہے۔ –
Leave a Reply