‘حکومت نے ججز کو دھمکیاں دیں، ایسا بیان کوئی اور دیتا تو پھانسی دی جاتی’ –

 

ایک دوسرے کے خلاف باتیں، شیم شیم کے نعرے اور دعوے آج بھی قومی اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کا محور رہے۔ اپوزیشن لیڈر خوب گرجے برسے اور کہا کہ ایک سینیٹر ججز کے خاندان کیلئے زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، پھر وزیر اعظم کا ترجمان بیان جاری کر دیتا ہے۔ اس ساری کہانی کے پیچھے حکومت ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے مرغی یا کبوتر تک قربان نہیں کیا، انہیں جمہوریت کی کیا قدر ہو گی؟ انہوں نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے سرکاری ٹی وی پر تقاریر براہ راست نشر ہونے تک کارروائی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا اور واک آؤٹ کر گئی۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.