زائد کرایہ کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھرنہ دیاجائے:پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر نہ دینے کے لئے عوامی آگاہی پیغام جاری کر دیا ، پیغام میں کہا گیا ہے کہ زائد کرائے کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر دینے سے گریز کیا جائے ، دہشت گرد شہری علاقوں میں کارروائی کیلئے کرائے کے مکان استعمال کرتے ہیں ، عوام الناس پرامن پاکستان کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، کیونکہ ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے ، آیئے مل کر اپنے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ویڈیو آگاہی پیغام میں دکھا یا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد ایک گھر جس پر ‘‘گھر کرائے کے لئے خالی ہے ’’ کا کتبہ لگا ہوا تھا پر دستک دیکر مالک کو بلاتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں کہ گھر کا کرایہ کتنا ہے اور کیا شرائط ہیں ، مالک مکان نے بتایا کہ 25 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ، دو ماہ کا ایڈوانس بطور سکیورٹی اور پولیس تصدیق لازمی ہے ، جس پر موٹرسائیکل پر آنے والے افراد ایک سال کا ایڈوانس کرایہ مالک کے ہاتھ میں رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پولیس تصدیق کو چھوڑیں ، آئی ایس پی آر نے شہریوں کو اس پیغام میں تنبیہ کی کہ یہ دیکھ کر خوش نہ ہوں کہ کتنا پیسہ آیا ، ذرا سوچیں کہ اتنی بھاری رقوم کون کہاں سے لایا ہے ، یہ دہشت گرد شہری علاقوں میں کارروائی کیلئے کرائے کے مکان استعمال کرتے ہیں، عوام الناس پرامن پاکستان کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، کیونکہ ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے ، آیئے مل کر اپنے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.