قومی اسمبلی اجلاس ، تقاریر پر پابندی کیخلاف اپوزیشن کا واک آئوٹ –

 

اسلام آباد (دنیا نیوز ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ، اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں آنے کے بعد بائیکاٹ ، سرکاری ٹی وی پر تقاریر براہ راست نشر ہونے تک کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے ۔ خورشید شاہ نے ایک بار پھر بتا دیا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ججز کو دھمکیاں دینے کی ساری کہانی کے پیچھے حکومت ہے ، ایک سینیٹر ججز کے خاندان کیلئے زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ، پھر وزیر اعظم کا ترجمان ججز کیخلاف ہی بیان جاری کر دیتا ہے ، اس ساری کہانی کے پیچھے حکومت ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اللہ کی قسم اس طرح کا بیان اگر پیپلز پارٹی میں سے کوئی دیتا تو اسے مینار پاکستان پر پھانسی دی جاتی ۔ جنہوں نے جمہوریت کیلئے مرغی یا کبوتر تک قربان نہیں کیا انہیں جمہوریت کی کیا قدر ہوگی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.