راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، میدانی علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم آج بھی خشک رہے گا ۔ جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک بھر میں موسم گرم رہے گا ۔ تین سے چار جون کے درمیان ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال ، گوجرانوالہ ، پشاور ، ڈی آئی خان ، بنوں ڈویژن میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ گرمی تربت اور گوادر میں پڑی جہاں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
Leave a Reply