پاک فوج کو سعودی عرب سے باہر نہیں بھیجا جائے گا :مشیر خارجہ

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اسلامی اتحاد ایران پر حملہ کر دے گا ، اتحاد کا فوکس دہشت گردی پر ہے ، سینیٹ میں فرحت اللہ بابر کے توجہ دلائو نوٹس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی افواج سعودی عرب سے باہر تعینات نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بھی ایران کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کا احساس ہے ، ان کی موجودگی اس حوالے سے توازن بھی رکھے گی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے اپنی رولنگ میں حکومت کو پابند کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عسکری اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کی شرائط اور طریقہ کار وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کرنے سے قبل پارلیمان کے سامنے بحث کے لیے رکھا جائے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.