کراچی: لوڈ شیڈنگ سے جینا حرام، شہریوں نے 1 اور روزہ اندھیرے میں کھول لیا

 

شدید گرمی کے روزوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک نے شہریوں کو تنگ کر کے رکھ دیا۔ سحر ہو، افطار یا تراویح، کراچی والے سب اندھیرے میں گزار رہے ہیں۔ تین، چھ اور ساڑھے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی بات اب پرانی ہوئی۔ شہر کے اکثریتی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے۔ کورنگی، ملیر، رفیع گارڈن، لیاقت آباد، نیو کراچی، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، لیاری، نارتھ ناظم آباد، سرجانی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈ منجمنٹ اور تکنیکی فالٹس کے نام پر بجلی بند رہتی ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.