شہر قائد میں پانی پینے کو ملے نہ ملے، ضائع ہونے کیلئے خوب ہے۔ واٹر بورڈ کی لائنیں لیک ہونے لگیں۔ مسکن چورنگی کے قریب کئی روز سے لائن میں رساو ہے اور ہزاروں گیلن صاف پانی بہہ کر نالوں کو نذر ہو رہا ہے، مگر گرمی کے ستائے شہری تو اس سے بھی خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کوئی ڈبکیاں لگا رہا ہے تو کوئی رکشے دھو رہا ہے۔ شہر کو جتنی ضرورت اس کا آدھا پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ سے لائنوں کی لیکج میں تیزی آنے سے پانی کی قلت مزید بڑھ رہی ہے۔ –
Leave a Reply