Breaking News

عدالتی نوٹس سے قبل نہال ہاشمی سے استعفیٰ لیا جا چکا تھا :آصف کرمان

 

عدالتی نوٹس سے قبل نہال ہاشمی سے استعفیٰ لیا جا چکا تھا :آصف کرمانی – اسلام آباد (دنیا نیوز ) لیگی رہنما آصف کرمانی کہتے ہیں کچھ ظاہری اور غیر ظاہری لوگوں کو ہماری شکلیں پسند نہیں ، عدلیہ کے سامنے جھک کر پیش ہوتے ہیں ، چاہتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف ہو ، نہال ہاشمی پر پارٹی نے اپنا فرض پورا کر دیا ۔ نہال ہاشمی کے معاملے پر لیگی رہنما آصف کرمانی کا بیان میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے پہلے ہی نہال ہاشمی سے استعفیٰ لیا جا چکا تھا ، ان سے غلطی ہوئی ، معاملہ عدالت میں ہے ۔ آصف کرمانی نے کہا کچھ ظاہری اور غیر ظاہری لوگوں کو ان کی شکلیں پسند نہیں ، عدلیہ کے سامنے جھک کر پیش ہوتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف ہو ۔ لیگی رہنما آصف کرمانی نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا خان صاحب نے عدلیہ کی توہین کی،ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو جیل میں ہوتا ۔ آصف کرمانی نے کہا ان سمیت جس کسی کو بھی بلایا گیا وہ ضرور پیش ہوں گے ۔ –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved