Breaking News

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغان لیگ میں شرکت سے روک دیا

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغان لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغان لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے ، پی سی بی نے افغان لیگ کے لیے کسی کرکٹر کو این اوسی جاری نہیں کیا ، دس پاکستانی کرکٹرز نے افغان لیگ کے ساتھ معاہدے کیے تھے ، دونوں ملکوں کے درمیان چند روز قبل دوستانہ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا تھا۔ واضح رہے افغان حکومت نے کابل حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں سال افغانستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کو منسوخ کر دیا ، یہ میچ جولائی یا اگست میں کھیلا جانا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک مکمل سیریز بھی متوقع تھی ، افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ میچز نہ کھیلنے کے اعلان پر پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو افغانستان لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved