‘جے آئی ٹی کی تفتیش سے تخت رائیونڈ کی چیخیں نکل رہی ہیں، حکمران نااہل ہیں’

بلاول بھٹو نے حکمرانوں پر ایک بار پھر تیر چلا دیئے۔ جے آئی ٹی کو نشانہ بنانے پر نواز لیگ کو نشانے پر رکھ لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں افطار پارٹی سے خطاب میں کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش سے حکمرانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے سوال اٹھایا کہ لوہا مہنگا کرکے اور پولٹری کے شعبے کو مراعات دیکر کسے فائدہ پہنچایا گیا؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی ہے نہ گیس اور نہ پانی، میاں صاحب! مان لیں آپ کہ حکومت نااہل ہے۔ بلاول بھٹو کی روانگی کے موقع پر تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ جیالوں کی دھکم پیل میں مراد علی شاہ بھی پھنس گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.