فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر عزیز پر حسین نواز کی جانب سے لگائے گئے الزامات ایسے نہیں کہ انہیں زیرغور لایا جا سکے۔ اراکین کی جانبداری یا تعصب محسوس ہوا تو مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم انسانی وقار کو ملحوظ خاطر رکھے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف بلال رسول کی حسین نواز اور ان کے والد کے سیاسی مخالفین سے رشتے داری کو بنیاد بنا کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تحقیقات جانبدارانہ ہوں گی، ایسے تعلق اور رشتے داریاں ہماری معاشرے میں ہر جگہ ہیں، صرف الزامات کی بنیاد پر کسی تحقیقاتی افسر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
Leave a Reply