‘حکمرانوں کے بار بار احتساب کا تاثر غلط ہے، دھمکیاں مافیا ہی دیتا ہے’

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی دارالحکومت پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ رولنگ فیملی کا احتساب ہو رہا ہے، یہ کہنا کہ ان کا ہمیشہ احتساب ہوا، جھوٹ ہے، حکمران احتساب روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ان کو مافیا کا نام دینا بالکل ٹھیک ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مافیا کا کام ہی دھمکیاں دینا ہوتا ہے، دھمکیاں مافیا دیتا ہے، جمہوری لوگ نہیں۔ انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ نے واردات کی تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا اور آپ کو جدہ جانے کا موقع نہیں ملے گا۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے لوگوں سے دھمکیاں دلواتے ہیں، پھر قربانی دیتے ہیں، پانامہ کیس اٹھانے پر میرے خلاف 6 کیسز بنائے گئے، یہ مک مکا کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں ہاتھ نہ لگاؤ، چھابڑی والے کو بھی پتا ہے کہ قطری خط فراڈ ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان منی لانڈرنگ سے تباہ ہو رہا ہے، 10 ارب سالانہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جاتا ہے، ان ڈاکوؤں کی منی لانڈرنگ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو رہا ہے۔ نہال ہاشمی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بولے، چوہے کو کبھی جوش نہیں چڑھ سکتا جب تک کوئی پیچھے نہ بیٹھا ہو۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.