دادو میں پارہ 49، سکھر46، لاہور، ملتان، فیصل آباد میں 45 پر پہنچ گیا

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا۔ گرمی نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں۔ لاہور میں شدید گرمی کا راج ہے۔ سورج قیامت ڈھا رہا ہے اور روزے دار بلبلا رہے ہیں۔ باغوں کے شہر میں آج پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا۔ سندھ کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ ہیں۔ دادو میں پارہ 49، سکھر میں 46، حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد 45 ڈگری پر جا پہنچا اور لوگوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ پیر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.