سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ –

 

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی ایک اور بڑی وکٹ گرا دی ، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 20 دن میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، نور عالم ، فردوس عاشق اعوان کے بعد نذر محمد گوندل بھی کپتان کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئے ، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق نذر محمد گوندل 6 جون کو نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.