عارف والا میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے گلا دبا کر تین بیٹیوں کو قتل جبکہ تیز دھار آلے سے بیوی کو زخمی کردیا ، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں 83 ای بی میں ملزم احمد یار کو شک تھا کہ اسکی بیوی کا کسی اور سے تعلق ہے ، اسی بات پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا ، ملزم احمد یار کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی ، ملزم احمد یار صبح بیوی کو بلا کر لایا کہ بچیوں کی طبعیت خراب ہے ، جب ملزم کی بیوی گھر پہنچی تو تینوں بچیوں کو مردہ حالت میں پایا ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیوی کو بھی زخمی کر دیا ، جاں بحق بچیوں میں 11 سالہ زینب ، 3 سالہ مریم اور 6 سالہ زنیرہ شامل ہیں ، لاشوں اور زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اہل محلہ نے ملزم احمد یار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Leave a Reply