لاہور میں گرمی کا راج ، پارہ 46 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ باغوں کے شہر لاہور میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے ، شہر میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، ادومیں پارہ 49 ڈگری ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، جنوبی یا جنوب مغربی ہوا 10 سے 15 ناٹ فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، لاہور اور گردونواح میں گرمی کا راج ہے ، سورج کا پارہ دن بہ دن ہائی ہوتا جا رہا ہے ، چلچلاتی دھوپ کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، موسم کے بدلتے تیور نے لاہوریوں کو پھر سے بےحال کر دیا ہے ، تیز دھوپ اور گرمی کی شدت میں اضافے سے شہری پریشان ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، دادومیں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.