بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم ہندی میڈیم میں صبا قمر کی شاندار پرفارمنس پر انہیں تعریفوں بھرا پیغام ارسال کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ودیا بالن نے فلم ہندی میڈیم دیکھنے کے بعد صباقمر کو میسج کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھ کرحیران رہ گئی ہوں کہ آپ نے فلم میں اتنی شاندار اداکاری کی ہے ۔ میں یہ فلم دیکھ کر آپ کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی ہوں۔ اس حوالے سے صبا قمر کا کہنا تھا ودیا بالن کا ایس ایم ایس میرے لئے بہت بڑا سرمایہ ہے کیونکہ انہوں نے میری نہیں بلکہ ایک پاکستانی اداکارہ کی تعریف کی ہے جو میرے لئے اعزازہے کہ ہندی میڈیم کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے میرے کام کی تعریف کی ہے۔
Leave a Reply