وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جوڈیشل کمیشن پہنچ

 

پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا آج پھر اجلاس ، وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز پاناما جے آئی ٹی میں چوتھی پیشی پر جوڈیشل کمیشن پہنچ گئے ، لیگی رہنما اور کارکنان بھی موجود ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا ، جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو چوتھی مرتبہ طلب کر رکھا ہے ، جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر سیکورٹی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی طرف سے آنے والے راستوں کو خاردار تاروں اور بلاکس رکھ کر بند کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ جوڈیشل اکیڈمی آنے والی رابطہ سڑکوں پر بھی رکاوٹیں رکھی گئی ہیں ، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل اکیڈمی کے باہر تعینات ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.