ٹاؤن کمیٹی نے بیٹے کو زبردستی مین ہول میں اتارا، ہلاک خاکروب کی والدہ کا انکشاف

سول ہسپتال کے ایم ایس کی گرفتاری اور تین ڈاکٹروں پر مقدمہ درج کرنے پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ہڑتال کر دی ہے۔ ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب، ایک اور ماں کی آہ و بکا سننے والا کوئی نہیں ہے۔ عرفان مسیح کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹیوں کی کفالت اب کون کرے گا؟ عرفان مسیح کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف چاہئے۔ گزشتہ روز مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے عرفان مسیح کی حالت خراب ہونے پر اسے سول ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ پہلے نہلاؤ پھر علاج کریں گے۔ اسی دوران عرفان مسیح دم توڑ گیا۔ احتجاج پر ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایم ایس کو گرفتار کر لیا گیا جس پر ڈاکٹر بپھر گئے اور ہڑتال کر دی۔ او پی ڈی بند ہے۔ مریض بے حال ہیں۔ لواحقین پریشان ہیں۔ مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور حکومت حسب ہمیشچہ غائب ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.