پنجاب : اورنج لائن ٹرین منصوبے کیلئے ریکارڈ 93ارب

پنجاب کے نئے بجٹ میں لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے ’’اورنج لائن ٹرین‘‘ کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا اور ریکارڈبجٹ 93 ارب روپے مختص کردیا گیا ، جو گزشتہ سال کی نسبت 8ارب روپے زیادہ ہے ، کسی اور منصوبے کیلئے اتنی کثیر رقم مختص نہیں کی گئی۔ ٹرین منصوبے کیلئے اتنے کثیر فنڈز کا مختص کیا جانا اس منصوبے میں حکومت کی گہری دلچسپی کو بھی ظاہر کرتا ہے جبکہ اس بات کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے کہ اگر مزید فنڈز درکار ہوئے تو ان کا بھی انتظام کیا جائیگا،تقریباً 27 کلومیٹر طویل اورنج لائن ٹرین منصوبے پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے ، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ جن11 تاریخی مقامات پر کام عدالت کے حکم پر رکا ہوا ہے ، وہ شروع ہو پائے گا یا نہیں؟ لیکن دوسری طرف حکومت اس بات کو خاطر میں لائے بغیر منصوبے کے دیگر حصوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ حتیٰ کہ چین میں ٹرین کی تیاری کا کام بھی شروع ہوچکا ہے ، جبکہ منصوبے کے تحت قائم کئے جانیوالے ڈپوؤں میں پٹڑی بچھانے کا کام بھی شروع کردیا گیا اور شہر کے بہت سے حصوں میں منصوبے کے خدوخال بہت واضح صورت میں دکھائی دینے لگے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.