پنجاب میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف

پنجاب میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف ، پنجاب حکومت نے 33 وزرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر بجٹ دستاویز میں 40 وزرا کےفنڈز مختص کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اپنی ہی کیبنٹ سے لاعلم نکلی ، پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالی بجٹ دستاویز میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف ہوا ہے ، بجٹ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس صوبائی وزرا کی تعداد 25 تھی جو اب 40 ہوچکی ہے ، کیبنٹ ونگ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق اس وقت صرف 33 صوبائی وزرا ہیں اور ان کا ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق وزرا کی تعداد 40 ہےجن کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.