کچرا کہاں ٹھکانے لگائیں؟ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آفس کے باہر ملازمین کا احتجاج

شہر قائد کا کچرا ٹھکانے لگانا مشکل ہو گیا۔ شہری گندگی سے پریشان ہیں تو بلدیہ ملازمین سڑکوں پر ضلع شرقی کے ملازمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہیڈ آفس کے باہر پہنچ گئے۔ کچرے سے بھری گاڑیاں دفتر کے باہر پر کھڑی کر دیں۔ ملازمین نے احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے۔ ملازمین نے سوال اٹھایا کہ کچرا کہاں پھینکیں؟ کچرا ڈمپ کرنے کی سائٹس کچرے سے بھر چکی ہیں۔ پریشان عملے کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار جعلسازی کر رہے ہیں، جعلسازی ختم کر کے کچرا اٹھایا جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.