Breaking News

بجٹ میں فلمی صنعت کو نظر انداز کرنے پر اداکار ناراض –

 

صوبہ پنجاب کے مالی سال 2017۔18کے بجٹ میں فلمی صنعت کونظراندازکرنے پرفلمی شخصیات نے شدید ردعمل کااظہار کیاہے۔ اداکارغلام محی الدین کاکہناتھاکہ وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بجٹ سے قبل فلمی شخصیات سے ہونے والی میٹنگ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت رواں سال فلمی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے میں سنجیدہ ہے لیکن علمی طورپرکچھ نہ ہوا۔

ممتازہدایتکارسیدنورکاکہناتھاکہ حکومت کو اس بجٹ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بجٹ مختص کرنا چاہیے تھا لیکن نظراندازکرنے پرمایوسی ہوئی ہے ۔اداکارشفقت چیمہ کاکہناتھاکہ فلمی حلقوں کوہمیشہ طفل تسلیاں دی جاتی ہیں اگرحکومتیں سنجیدگی کے ساتھ فلمی صنعت کاساتھ دیں تویہ ایک بارپھرترقی کے آسمان پر پہنچ سکتی ہے ۔اداکارجاویدشیخ کاکہناتھاکہ حکومت ہرسال دعوے توبہت کرتی ہے لیکن عملی طورپرکچھ نہیں کیاجاتا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved