Breaking News

فاروق ستار کی تمام مقدمات میں ضمانت منظورہوگئی

بعد میں مزید 25 مقدمات میں ضمانت کے لئے فاروق ستار انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں میں پیش ہوئے ، ان عدالتوں نے فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی ، فاروق ستار پانچ مقدمات میں 9 جون کو اور بقیہ مقدمات مین 8 جولائی کوعدالت میں پیش ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی تمام مقدمات میں ضمانت منظورہوگئی ، وہ 30 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی تین عدالتوں میں پیش ہوئے جبکہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کا ایک مقدمہ پولیس نے ختم کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل ہونے کے بعد آج اپنے خلاف اشتعال انگیز تقریرمیں معاونت اور میڈیا ہائوس پر حملے کے 31 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشت گردی کی تین عدالتوں میں پیش ہوئے ، انسداد دہشت گردی عدالت کے عملے نے فاروق ستار کے وکلا کو بتایا کہ سپر ہائی وے تھانے کا مقدمہ پولیس نے ختم کردیا ہے ، فاروق ستار پہلے اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 میں پانچ مقدمات میں ضمانت کے لئے پیش ہوئے ، عدالت نے ڈاکٹرفاروق ستار پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ 22 اگست کو آپ کے خلاف مقدمات بنتے ہیں ، عدالت میں پیش ہوناچاہیئےتھا۔

فاروق ستار نے کہا کہ میں نے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا ہے ، عدالت نے کہا کہ اگر آپ اب بھی نہیں آتےتوعدالت کو بلانے کے لئے دوسرا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ، عدالت نے فاروق ستار کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی اور فاروق ستار کو 2 مقدمات میں ڈھائی ڈھائی لاکھ روپےکےمچلکے اور تین مقدمات میں 50 ، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved