آئی ایس پی آر نے بھارتی چیک پوسٹس کی تباہی کی فوٹیج جاری کر دی

پاک فوج کا دشمن پر کاری وار، ایل او سی تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر نے پاک آرمی کے ہاتھوں انڈین پوسٹوں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔ ویڈیو میں انڈین پوسٹوں کو نیست ونابود ہوتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔ ایل اوسی تتہ پانی سیکٹر پر پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوج مارے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.