فیصل آباد میں گزشتہ روز سیکورٹی گارڈ نے صفائی نہ کرنے پر معمولی تلخ کلامی کے بعد آفس بوائے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ گرفتاری کے ڈر سے سیکورٹی گارڈ فرار ہوگیا تھا جسے جھنگ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز فیصل آبا دسوساں روڈ پر نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ نے آفس بوائے سلمان کو صفائی کا کہاتو بات نہ ماننے پر مبینہ طور پر سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے سلمان کو قتل کردیا ۔ ملزم خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے جھنگ سے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ پیپلز کالونی میں ملزم شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔
Leave a Reply