پاک بھارت ٹاکرا ہو اور کشمیری پیچھے رہیں یہ ممکن نہیں۔ برمنگھم میں ایجبیسٹن گراؤنڈ کے باہر کشمیری کمیونٹی نے احتجاج کیا۔ بڑے مقابلے کے جوش کے ساتھ کشمیریوں نے بھارتی شائقین کو ٹریلر دکھا دیا۔ کشمیری عوام نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ ٹیم پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے کشمیری گراؤنڈ کے اندر بھی پہنچ گئے۔ میچ کے دوران بھی نعرے بازی کا تگڑا مقابلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی کشمیری عوام پاکستان کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
Leave a Reply