حسین نواز کی تصویر اصلی یا جعلی؟ جوڈیشل اکیڈمی سے باہر کیسے آئی؟ پتہ نہ لگ سکا

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے انتظارگاہ میں بیٹھے ہوئے وزیر اعظم کے صاحبزادے کی مبینہ تصویر اصلی ہے یا جعلی؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا لیکن سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے سے کئی سوالات سامنے آ گئے ہیں۔ سوال نمبر 1۔ جے آئی ٹی کا اجلاس بند کمرے میں ہوتا ہے۔ کسی غیرمتعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں جانے کی اجازت نہیں۔ اگر یہ تصویر اصل ہے تو کس نے بنائی؟ سوال نمبر 2۔ حسین نواز کی مبینہ تصویر آئی کہاں سے؟ سوال نمبر 3۔ اگر یہ تصویر سرکاری طور پر بنائی گئی ہے تو لیک کیسے ہو گئی؟ سوال نمبر 4۔ حسین نواز کی مبینہ تصویر جاری کرنے کا مقصد کیا ہے؟ سوال نمبر 5۔ اگر یہ تصویر اصل ہے تو اسے تحریک انصاف کے ذریعے ہی سوشل میڈیا پر کیوں لایا گیا؟ ان سوالات کے جواب تو بعد میں ملیں گے لیکن پہلے یہ طے کرنا ہو گا کہ تصویر اصلی ہے یا جعلی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.