دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا :بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نبٹنے کے لئے دنیا کو اکٹھے ہونا پڑیگا ۔ اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ لندن دہشتگردی میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے دنیا کو اکٹھے ہونا پڑیگا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی طرف سے برطانیہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.