رات گئے رینجرز کی جانب سے صدر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر نارتھ کراچی میں پولیس نے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال کر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ الفلاح کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
Leave a Reply