Breaking News

شریف برادران نے آئندہ الیکشن خریدنے کیلئے اربوں کے فنڈز رکھ لئے :پرویز الٰہی

دونوں بھائی ہیرو مگر کارکردگی زیرو ، پنجاب کی 67 فیصد دیہی آبادی کا کوئی پرسان حال نہیں ، پرویز الٰہی نے شریف برادران پر آئندہ الیکشن خریدنے کیلئے اربوں روپے فنڈز رکھنے کا الزام عائد کر دیا ۔ مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران شریف برادران پر خوب گرجے اور برسے ۔ پنجاب میں ن لیگ کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور پنجاب بجٹ کا بھی پوسٹ مارٹم کر ڈالا ۔ انہوں نے حکمرانوں پر اگلا الیکشن خریدنے کا الزام بھی عائد کر دیا ۔ چودھری پرویز الٰہی نے بیرونی قرضے لینے پر حکومت پر طنز کے خوب نشتر چلائے ، ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے پنجاب کو 741 ارب روپے کا مقروض کر دیا ہے ۔ پرویز الٰہی نے ڈولفن فورس کی کارکردگی پر بھی پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ڈبل ہوگئی ہیں ۔ پرویز الٰہی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ سے بڑا سکینڈل نکلے گا ۔ حکمران جتنا مرضی ڈویلپمنٹ فنڈ رکھ لیں یہ خرچ نہیں رکھ سکیں گے قوم ان کے جانے کی دعائیں کر رہی ہے ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved