سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نہال ہاشمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ تحریری جواب میں اپنی اشتعال انگیز تقریر کی وضاحت کریں اور اگر کوئی دفاع ہے تو پیش کریں۔ مقدمے کی سماعت دن ایک بجے ہو گی۔ عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل نے بطور استغاثہ نہال ہاشمی کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر کا مواد سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا تھا۔
Leave a Reply