شیخوپورہ: سابق کونسلر اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ، 6 افراد زخمی

سابق کونسلر رانا داؤد اور اس کے ساتھی مقامی زمیندار اعظم کی حویلی میں گھس گئے اور گیس کے پائپ قبضے میں لے لیے، وہاں پر موجود لوگوں نے اسے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گیا۔ ملزم رانا داؤد اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر فائرنگ اور تشدد کیا۔ جس سے تین بھائیوں اعظم، عثمان اور عاصم سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.