غلطی سے سرحد پار کرنیولواں کو درانداز قرار دینا غیرپیشہ ورانہ عمل ہے، ڈی جی ایم او

 

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کا کنٹرول لائن پرشہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے دراندازی کے الزامات کے ثبوت بھی طلب کیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کےمطابق میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی ڈی جی ایم او سے کہا کہ یکم جون کو بھی بٹل اور تتہ پانی سیکٹرزمیں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے معصوم شہری شہید ہوئے۔ غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کو درانداز قرار دینا انتہائی غیرپیشہ ورانہ عمل ہے، کسی نے غیر قانونی سرحد پار کی ہے تو ثبوت فراہم کئے جائیں۔ ڈی جی ایم او نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، بھارت کے جارحانہ رویے کے جواب کیلئے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا، اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.