نورپور میں پارہ 52، بھکر میں 51، ڈی جی خان میں 49، دادو میں 48 ڈگری پر پہنچ گیا

چھٹی کے دن بھی گرمی عروج پر رہی۔ سورج نے چہرہ دکھاتے ہی اپنا بھرپور رنگ بھی دکھانا شروع کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی گرمی اپنے جوپن پر رہی۔ پارہ رفتہ رفتہ چڑھا اور ہر طرف گرمی کا دور دورہ رہا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ منچلوں نے نہروں کا رُخ کر لیا۔ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور خانپور میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نور پور تھل میں سب سے زیادہ 52، بھکر میں 51، سرگودھا، ڈی جی خان میں 49، دادو میں 48، بہاولنگر، بہاولپور، جوہر آباد، کوٹ ادو، لیہ، پشاور، رحیم یار خان میں پارہ 47 ڈگری تک گیا۔ اوکاڑہ، جھنگ، جہلم، منگلا، منڈی بہاؤ الدین میں 46 ڈگری جبکہ اسلام آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری رہا۔ سکھر اور نوکنڈی میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی مزید گرمی پڑنے جبکہ پہاڑوں، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کی خوشخبری دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.