ٹھیلے اور پتھارے ٹریفک کی روانی میں تعطل کی بڑی وجہ

کراچی میں رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی میں خلل کی بڑی وجہ ٹھیلے اور پتھارے ہیں ۔ جگہ جگہ پتھارے اور ٹھیلے لگے ہیں اور رمضان المبارک میں ان کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ سڑکوں پر قبضہ کیئے ٹھیلے اور پتھارے ٹریفک جام کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ یہ پتھارے ایسے نہیں لگتے بلکہ یومیہ ان کو لگانے کیلئے بھتہ دینا پڑتا ہے ۔ کلفٹن ہو یا بہادرآباد ، نارتھ ناظم آباد ، حیدری ، لیاقت آباد ، گلشن اقبال ، طارق روڈ سمیت شہر بھر میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد پتھاریداروں اور ٹھیلے والوں سے یومیہ ڈیڑھ کروڑ روپے پولیس اور کے ایم سی لیتی ہے ۔ پتھاریداروں سے بھتہ جمع کرنے والے کو بیٹر کہتے ہیں ۔ ہر علاقے کا اپنا بیٹر ہوتا ہے جو یومیہ سب سے پیسے جمع کرکے اعلیِ افسران تک پہنچاتا ہے ۔ ایسا نہیں کہ بھتہ خوری کے اس نیٹ ورک کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ، سب کو سب خبر ہے ۔ بھتہ خوری کا یہ نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے کہ اگر کوئی ایماندار افسر ان کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی شروع ہوجاتی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.