پاناما لیکس :تحقیقاتی ٹیم آج اپنی رپورٹ مرتب کرے گی

پناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ آج مرتب کرے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا ۔ جے آئی ٹی وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی ، جس کے بعد اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے رپورٹ منگل کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.