چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آفس میں کام کے رہنماء اصول بتا دئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی افسران اور ملازمین کی تنخواہیں اتنی ہیں کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے امور سر انجام دے سکتے ہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے جوڈیشل اکیڈمی میں سٹاف کی ورک پلیس ٹریننگ کی تقریب سے خطاب کیا ۔ انہوں نے “ادارے کو مثالی” بنانے کے لیے ملازمین کو رہنماء اصول بتائے ، خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نان کباب چھوڑیں ،سلاد کا استعمال کریں اور یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ خوش لباسی اختیار کریں ، مسکراکر ملیں ،آواز میں نرمی لائیں اور توند کا خاتمہ کریں ۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی افسران اور ملازمین کو رویے میں تبدیلی کے لیے16جون کی ڈیڈ لائن دیدی ۔
Leave a Reply