Breaking News

آئی ٹی سسٹم میں خرابی ، بینظیر ایئرپورٹ کی 16 پروازیں منسوخ

آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ کی 16 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث لندن جانے والے پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ انکوائری کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی 4 پروازیں جبکہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، ابوظہبی ، کابل ، دبئی اور لاہور جانے والی 4 پروازیں منسوخ کر دیں ، دبئی ، کابل ، لاہور سے آنے والی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 کا ایئرکنڈیشن سسٹم خراب ہو گیا ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سمیت 200 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے ، اٹارنی جنرل کو کلبھوشن کیس کیلیے براستہ لندن دی ہیگ روانہ ہونا ہے ، پرواز کو تکنیکی خرابی دور کر کے اپنی منزل پر روانہ کیا جائے گا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved