Breaking News

نواز شریف سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو جیل بھجوانا چاہتے تھے، شجاعت

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے انکشافات سے بھرپور پریس کانفرنس کی گئی۔ انہوں نے شریف برادران کو عدالتوں پر حملوں کا پرانی عادی قرار دے دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے انکشاف کیا کہ نواز شریف سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیڈ روم کے ٹیلی فون بھی ٹیپ کروانے میں ملوث رہے، اور تو اور نواز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب سے سجاد علی شاہ کو جیل بھجوانے کا راستہ ڈھونڈنے کا بھی کہا تھا، وزیر اعظم نے گوہر ایوب کو کہا تھا کہ ایسا راستے ڈھونڈیں کہ کم سے کم سجاد علی شاہ کو ایک رات جیل بھجوا دیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ بکروں کی قربانی بہت ہو چکی، پہلے نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا اور میاں منیر اور طارق عزیز کو قربانی کا بکرا بنا دیا، پھر بہاولپور ہائی کورٹ پر حملے میں سمیع اللہ اور ایم پی اے افضل گل کو قربانی کا بکرا بنایا۔ چودھری شجاعت حسین نے یہ بھی کہا کہ قطری شہزادے کو کیا پڑی ہے کہ وہ گواہی کے لئے آئے؟ نواز شریف کے لئے موجودہ حالات پیدا کرنے کا اسی فیصد کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے بھی پرامید نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپوزیشن اتحاد کا خفیہ منصوبہ ہے، جو جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد سامنے لائیں گے۔ چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی نظریں جے آئی ٹی کے فیصلے پر لگی ہیں، نواز شریف شہباز شریف کے بغیر زیرو ہیں، محاز آرائی کی لائن میں دونوں ایک ہی پیج پر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved