لاہور ہائیکورٹ نے پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر میئر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو 8 جون کو طلب کر لیا ۔ جسٹس مامون الرشید نے ریمارکس دئیے کہ عوام کے بائیکاٹ سے پھلوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں تو عوامی نمائندے کیوں نہیں کرا سکتے ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ دو کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 30 رمضان بازار لگائے گئے ، حکومت منافع خوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ، عدالت نے رمضان بازاروں میں مہنگی اور غیر معیاری اشیا کی فراہمی پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی چیز مہنگی ہے تو اس کا بائیکاٹ کر دیا جائے ، عدالت نے 8 جون کو میئر اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
Leave a Reply