نرسز ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج

نرسز ایکشن کمیٹی کا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا ، بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کے وارڈز اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں ۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں نرسز کا سروس سٹرکچر اور الائونسز کی فراہمی کے لیے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ نرسز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سالوں سے ترقی نہیں دی گئی ہر بار یقین دہانی کرائی جاتی ہے مگر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جاتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے پہلے مرحلے میں صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں وارڈز اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا اس پر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کو وسعت دیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.