نہال نے سیٹ کیلئے سیاست ختم کرلی: کرمانی، ن لیگ نے نہال کو سیاسی موت دی: ثناء

بلی تھیلے سے باہر آ گئی۔ صبح کچھ، شام کچھ۔ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔ دھمکیاں دینے والے نہال ہاشمی نے پہلے روزے کو ڈھال بنایا، اب چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کے بعد استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کر دی۔ ادھر لیگی ساتھی نہال ہاشمی کے اس اقدام پر خوش نظر نہیں آتے۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کو اپنے فیصلے پر قائم رہنا چاہئے تھا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کو ان کے بیان پر سیاسی موت سے ہمکنار کیا، مسلم لیگ ن کے عمل کی تعریف کی جانی چاہئے تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کہتے ہیں نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کو گود لے لیا ہے، نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.